اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سینیٹر مشاہد اللہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشاہد اللہ ایک متحرک سیاسی کارکن تھے،اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سینیٹر مشاہد اللہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مشاہد اللہ ایک متحرک سیاسی کارکن اور پارلیمنٹیرین تھے