اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشیدمکمل صحت مند ہیں اور ہارٹ اٹیک کی خبر میں صداقت نہیں‘ہیجان پیدا کرنے والی خبریں بلا تصدیق جاری کرنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان وزیر داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں شیخ رشید کو ہارٹ اٹیک سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شیخ رشید سے منسوب ہارٹ اٹیک کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے، ان کی طبیعت بلکل ٹھیک اور مکمل صحتمند ہیں لہذا ایسی ہیجان پیدا کرنے والی خبریں بلا تصدیق جاری کرنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔