بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کی وزارت دفاع کے ترجمان جیانگ بین نے فلپائن کی وزارت دفاع کی جانب سے شیئن بن ریف پر “واٹر کینن” واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کی نانشا جزائر بشمول شیئن بن ریف اور ان سے ملحقہ پانیوں پر ناقابل تردید خودمختاری ہے، جس کی تاریخی اور قانونی بنیاد ہے۔
فلپائن نے شیئن بن ریف کے قریب پانیوں میں اشتعال انگیزی اور مسائل پیدا کرنے کے لیے بڑی تعداد میں جہازوں کو منظم کیا۔ یہاں تک کہ فلپائنی اہلکاروں نے چاقو کے ساتھ چائنا کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کو دھمکیاں بھی دیں۔ حقائق کے سامنے فلپائن میں کچھ لوگ کھلی آنکھوں کے ساتھ صریح جھوٹ بولتے ہیں جوکہ سیاہ و سفید کو گڈمڈ کرنے اور چور مچائے شور کے کھیل کے مترادف ہے۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ کچھ عرصے سے فلپائن نے باربار خود ساختہ بحری تماشے لگاتے ہوئے چین پرالزام تراشی اور چین کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔ پروپیگنڈا اور ہائپ فلپائن کی غیر قانونی خلاف ورزی کی نوعیت کو نہیں بدل سکتے اور نہ ہی وہ بین الاقوامی برادری کے تاثر کو گمراہ کر سکتے ہیں۔ چین خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کی تمام کارروائیوں کا مضبوط اور موثر اقدامات کے ذریعے ٹھوس جواب دیتا رہےگا۔









