سندھ سید ناصر 44

شہید عبداللہ مراد ایک نڈر، اصول پسند اور عوام سے گہرا تعلق رکھنے والے رہنما تھے،سید ناصر شاہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)شہید عبداللہ مراد کی 22 ویں برسی کے موقع پر صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید عبداللہ مراد سندھ کے ان مخلص اور عوامی رہنماں میں شامل تھے جنہوں نے اپنی سیاسی زندگی عوامی خدمت، جمہوری اقدار کے استحکام اور صوبے کی ترقی کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ایک بیان میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہید عبداللہ مراد ایک نڈر، اصول پسند اور عوام سے گہرا تعلق رکھنے والے رہنما تھے۔ وہ ہمیشہ عام آدمی کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہے اور اپنی سیاست کو عوامی خدمت کا ذریعہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ شہید عبداللہ مراد بلا تفریق ہر شخص کی بات سنتے اور اس کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرتے تھے۔

صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہید عبداللہ مراد نہ صرف ایک باصلاحیت سیاستدان تھے بلکہ ایک باکردار اور بااصول انسان بھی تھے جنہوں نے سیاسی جدوجہد کے دوران ہمیشہ اصولوں اور نظریات کو مقدم رکھا۔سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ عوامی حقوق کے لیے شہید عبداللہ مراد کی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور ان کی خدمات سندھ کی سیاسی تاریخ کا اہم حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید عبداللہ مراد کی سیاسی جدوجہد، عوامی خدمت اور جمہوریت کے لیے قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں