مہوش حیات

شہزاد رائے کے گانے نے بڑوں کو اپنا فرض یاد دلادیا، مہوش حیات

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی فلموں اور ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ اور سلیبریٹی شخصیت مہوش حیات نے شہزاد رائے کی جانب سے کشمیر سے فلسطین تک کے بچوں کیلئے جاری کئے جانیوالے نغمے پر مبنی کاوش کو سراہتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ انھوں نے اس گیت کو سنا ہے جو کہ سوچ اور غور و فکر پر مائل کرتا ہے۔

مہوش حیات نے شہزاد رائے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ہم بڑوں کو ہمارا یہ فرض یاد دلایا ہے کہ ہمیں بچوں کی زندگیوں کو ہر قسم کے خوف اور خدشات سے محفوظ بنانا ہے اور انھیں پرامن انداز میں زندگی گزارنے کی اجازت دینا ہے، اور بچوں سے انکا بچپن نہیں چھیننا ہے۔