لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پولیس نے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کو گرفتار کر لیا، نذیر چوہان کے خلاف مشیر داخلہ شہزاد اکبر کی درخواست پرمقدمہ درج ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے نذیرچوہان کو ایل ڈی اے پلازہ کے قریب سے شہزاد اکبر کی درخواست پردرج مقدمے میں حراست میں لیا۔