اسلام آباد ہائیکورٹ 233

شہزاد اکبر اور شہباز گل نے نام سٹاپ لسٹ میں شامل کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پی ٹی آئی رہنماوں شہزاد اکبر اور شہباز گل نے نام ایف آئی اے سٹاپ لسٹ میں شامل کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے ‘ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کوئی مقدمہ نہیں نہ ہی کوئی الزام ہے، بیرون ملک روانگی پر پابندی ختم کی جائے۔

منگل کو پی ٹی آئی رہنماوں شہزاد اکبر اور شہباز گل نے نام ایف آئی اے سٹاپ لسٹ میں شامل کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔ شہزاد اکبر اور شہباز گل نے موقف اپنایا کہ کوئی مقدمہ نہیں نہ ہی کوئی الزام ہے، بیرون ملک روانگی پر پابندی ختم کی جائے۔گزشتہ روز شہزاد اکبر، شہباز گل، اعظم خان، گوہر نفیس، عمران خان کے سوشل میڈیا کوآرڈی نیٹر ارسلان خالد اور سینئر آفیسر محمد رضوان کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں