شہزادہ چارلس 166

شہزادہ چارلس گریٹ بریٹن کے آئندہ بادشاہ‘ اہلیہ کمیلا کوئین کنسورٹ ہوں گی

لندن (رپورٹنگ آن لائن)پلاٹینم جوبلی کے موقع پر 95 برس کی ملکہ الزبتھ نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر ملکہ برطانیہ ہوں گی۔

اپنے پیغام میں ملکہ برطانیہ نے کہا کہ خواہش ہے کہ پرنس چارلس کنگ بنے تو ڈچز آف کارنوال ”کوئین کنسورٹ“ بنیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ توقع ظاہر کی کہ عوام چارلس اور کمیلا کا بھی ساتھ دیتے رہیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ کےاعلان نے برطانیہ میں اگلی نسل کو تخت سونپے جانے سے متعلق غیریقینی صورتحال ختم کردی ہے۔رپورٹس کے مطابق کوئین کنسورٹ سے مراد بادشاہ کی شریک حیات ہے تاہم اب ڈچز آف کارنوال کے کوئین بننے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں