رانا ثناء اللہ 48

شہر کی غلہ منڈی شہر سے باہر منتقل نہیں ہو گی اور اپنی جگہ پر ہی قائم رہے گی،رانا ثناء اللہ

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی انصاف گروپ رانا طیب خاں نے وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور،سینیٹر رانا ثنا ء اللہ خاں کی طرف سے جھنگ روڈ پر قائم ہونے والی لائل پور ماڈل غلہ منڈی کو مکمل طور پر ایک پرائیویٹ اور غیر سرکاری پراجیکٹ کلیئر کرنے کے اعلان کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر رانا ثنا ء اللہ خاں کے واضح اعلان کے مطابق شہر کی غلہ منڈی شہر سے باہر منتقل نہیں ہو گی اور اپنی جگہ پر ہی قائم رہے گی۔

انہوں نے وفاقی مشیر،سینیٹر رانا ثنا ء اللہ خاں کا زبردست الفاظ میں شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پچھلے کچھ عرصہ سے منڈی کے تاجروں کو میں بلا وجہ ابہام پیدا کیا جا رہا تھا کہ غلہ منڈی کو شہر سے باہر منتقل کر دیا جائے گا جس پر انصاف گروپ نے بھر پور آواز اٹھائی اور ہر پلیٹ فارم پر اس کی مخالفت کی۔

اب ضلعی انتظامیہ کے بعد وفاقی مشیر،سینیٹر رانا ثنا ء اللہ خاں کی طرف سے بھی یہ بات واضح طور پر بتا دی گئی ہے کہ سرکاری غلہ منڈی کا جھنگ روڈ پر قائم ہونے والی پرائیویٹ غلہ منڈی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔رانا طیب خاں نے کہا کہ رانا ثنا ء اللہ خاں انتہائی زیر ک سیاستدان ہیں اور وہ شہر کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی انصاف گروپ نے بھی رانا ثنا ء اللہ خاں سے ملاقات کر کے اپنے تحفظات کا اظہارکیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں