لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سیف سٹیز اتھارٹی پنجاب ہیڈکوارٹرز میں محرم الحرام کی سیکیورٹی و سیفٹی کے عملی اقدامات پر بریفنگ دینے کیلئے میڈیا ٹاک کا اہتمام کیا گیا، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے میڈیا کو نویں محرم الحرام اور یوم عاشور پر تفصیلی بریفنگ دی،
اس موقعہ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خاں، ڈی آئی جی کامران خان، سی ٹی او لاہور سید حماد عابد، ایس پی ڈولفن راشد ہدایت سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقع پر لاہور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے بہترین. انتظامات کئے گئے ہیں، آج شہر میں 378 مجالس منعقد اور79 عزاداری جلوس برآمد ہونگے جن کی سیکیورٹی اور سیفٹی کیلئے 08 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں،
جبکہ ان کے ساتھ رضاکاروں کی بڑی تعداد بھی چیکنگ ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ واک تھرو گیٹس، میٹل ڈٹیکٹرز سے شرکاء-04 کی مکمل چیکنگ یقینی بنائی جارہا ہے جبکہ چار درجاتی سیکیورٹی حصار میں گزرنے کے بعد زائرین اور شرکاء-04 کو شرکت کی اجازت دی جائے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور پولیس امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے،
تمام ڈویژنل ایس پیز مجالس اور عزاداری جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات خود جائزہ لے رہے ہیں، جلوس کے روٹس اور ٹائنمنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ وقت پر شروع اور اختتام ہوگا، مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء-04 پر کڑی نظر رکھنے کیلئے سفید پارچات میں بھی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، سربراہ لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ جلوس کے روٹس کی مکمل سرویلنس کی جارہی ہے،
موبائل فون سروسز کی بندش کے باعث لاہور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ایل ٹی ای سیٹوں سے کمیونیکشنز کو بہتر بنایا جاتا رہا، جس سے بروقت اور فاسٹ انفارمیشن شیئرنگ کی جاتی رہی، اس کے علاوہ دیگر الائیڈ ایجنسیوں کے تعاون سے مشترکہ کنٹرول بھی قائم کیا گیا جو نہ صرف گراؤنڈ لیول بلکہ سوشل میڈیا پر بھی کڑی نظر رکھتا، علاوہ ازیں سی سی پی اونلا ر کا کہنا تھاکہ موسمی حالات کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے موثر اقدامات کئے گئے تاکہ بارش کے دوران بھی کوئی اہلکار اپنا پوائنٹ نہ چھوڑے۔