سعدیہ جاوید 73

شہر میں پولیس کم ہے، شاید اس لئے ایم کیو ایم رہنمائوں سے سیکیورٹی واپس لی ہو، ترجمان سندھ حکومت

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ شہر میں پولیس کم ہے، ہوسکتا ہے اس وجہ سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں سے پولیس سیکیورٹی واپس لی ہو۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ جاوید نے کہا کہ میرے پاس کوئی سیکیورٹی نہیں ہے، سندھ کے حکومتی ایم پی ایز کے پاس بھی کوئی سیکیورٹی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں سے سیکیورٹی واپس لینے کی یقینا ًکوئی وجوہات ہوں گی۔ترجمان سندھ حکومت نے کہاکہ صوبے میں فرانزک لیب کا قائم نہ ہونا حکومت کی کوتاہی ہے، سال کے آخر میں سندھ کی فرانزک لیب فعال ہوجائے گی۔

سعدیہ جاوید نے مزید کہا کہ گل پلازا کے سامنے دو پلازے ہیں، جہاں دکانداروں کو شفٹ کیا جائے گا، اس حوالے سے حکومت پلازا کے مالکان سے بات کر رہی ہے۔ ایک پلازا میں 500 اور دوسرے پلازے میں 350 دکانیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ کمیٹی گل پلازا کے نقصان کا تخمینہ لگائے گی اور اس کا ازالہ بھی حکومت کرے گی، کمیٹی تین ہفتے میں گل پلازا کے نقصان کی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں