جعفر بن یار
رپورٹنگ نیوز کو موصول سرکاری دستاویزات کے مطابق شہر لاہور میں برطانیہ اور آفریقن کرونا وائرس کے جراثیم کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے،جس کے بعد
کورونا وائرس سے متعلق شہر لاہور کے باسیوں کے لئے بری خبر سمجھی جا رہی ہے.

لاہور کے شہر میں کورونا کے یوکے سٹرین اور افریکن سٹرین سے متعلق بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں
شہر میں کورونا کے افریکن سٹرین کے 5 مریضوں کے مثبت ہونے کا انکشاف ہوا ہے،

جبکہ23 اپریل سے 30 اپریل کے دوران 160 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 5 کا رزلٹ مثبت آیا ہے
سولہ افراد کے ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے
برطانوی قسم کے کورونا وائرس کے 17 ہزار 703 افراد کے ٹیسٹ کے گئے
50 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،رپورٹ









