لاہور( رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر ایس پی سی سی ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری سلطان محمود نے شہری علی رضا کی بازیابی سے متعلق درخواست پرسماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ علی رضا کو لاپتہ ہوئے کئی دن گزر چکے ہیں لیکن پولیس تاحال سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔
وکیل نے خدشہ ظاہر کیا کہ کہیں درخواست گزار کے بیٹے کو کسی مبینہ پولیس مقابلے میں قتل نہ کر دیا جائے۔ عدالت نے معاملے پرایس پی سی سی ڈی سے جواب طلب کر لیا اور ریمارکس دیئے کہ متعلقہ حکام شہری کی بازیابی کیلئے اقدامات یقینی بنائیں۔








