ڈبلیو ایچ او

شہری کورونا ویکسین کی ایک سے زائد قسم نہ لگوائیں، ڈبلیو ایچ او

نیویارک ( رپورٹنگ آن لائن)عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری کورونا کی ایک سے زائد قسم کی ویکسین نہ لگوائیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ مختلف کمپنیوں کی ویکسینز لگوانا خطرناک ہے۔عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ لوگ خود فیصلہ کرنے لگیں کہ انہیں مزید ویکسین لگوانی ہے تو اس سے افراتفری پیدا ہوگی۔