گلوکار فیصل اختر 58

شہرت یافتہ امریکی گلوکار فیصل اختر کا نیا گیت ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول

رپورٹنگ: آن لائن

بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی گلوکار فیصل اختر کا نیا گیت.. کہاں کہاں میں نے تجھے ڈھونڈا نہیں دلربا.دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا رومانس سے بھرپور سونگ نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ مداحوں کو اپنے پسندیدہ سنگر فیصل اختر کے نئے سونگ کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار تھا۔فیصل اختر کے اس نئے گیت کو استنبول کی دل کش لوکیشن پر شوٹ کیا گیا ہے۔جس میں اسپین کی ماڈل نے جلوے بکھیرے ہیں اور ترکی کے ماڈل نے ان کا ساتھ دیا ہے۔
گلوکار فیصل اختر
فیصل اختر نے اپنے نئے سونگ کہاں کہاں میں نے تجھے ڈھونڈا نہیں دلربا۔۔کے بارے میں امریکا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس گیت کے دل چھولینے بول ناصر حسین اور میں نے مل کر لکھے ہیں۔جب کہ موسیقی توقیر ناصر اور ناصر حسین نے ترتیب دی ہے۔اس گانے میں استنبول کے حسین نظارے دیکھنے کو ملیں گے۔اور سماعتوں میں رس گھولنے والی موسیقی سننے کو ملے گی۔گیت کی ڈائریکشن سہیل جاوید نے دی ہے۔جو گانوں کی وڈیو ڈائریکشن میں اپنی مثال آپ ہیں۔

سہیل جاوید نے پاکستان کے نامور گلوکاروں کے گانوں کی وڈیوز بنا چکے ہیں۔سہیل جاوید نے فیصل اختر کے نئے گیت ۔۔کہاں کہاں۔۔کی وڈیو ڈائریکشن کے دوران ہم سب نے جوب انجوائے کیا۔استنبول کی لوکیشن کو عمدہ انداز میں شوٹ کیا۔گیت سماعتوں کو اچھا لگتا ہے۔یہ گانا سن کر دل باغ باغ ہوجاتا ہے۔گانا سننے اور دیکھنے میں لاجواب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں