وزیراعظم

شہداکی قربانیوں کا مذاق اڑانے والی سوشل میڈیا مہم خوفناک تھی،وزیراعظم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہدا کی قربانیوں کا مذاق اڑانے والی سوشل میڈیا مہم خوفناک تھی، ہم کس طرف جا رہے ہیں، یہ لمحہ گہرے غور و فکر کا مطالبہ کرتا ہے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خود پسند سیاسی بیانیے یہی کرتے ہیں، یہ نوجوانوں کے ذہنوں کو آلودہ اور نفرت انگیز تقریر کو ہتھیار بناتے ہیں۔