فیصل آباد (رپورٹنگ آن لائن) شہدائے پاکستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے .
سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں چوہدری کارپوریشن کلب، ایم ایچ عاطف اکیڈمی،قمر اکرام اکیڈمی اور المجاہد کلب شامل ہیں۔ سیمی فائنل مقابلوں میں قمر اکرام اکیڈمی کا مقابلہ المجاہد کلب سے اور چوہدری کارپوریشن کلب کا مقابلہ ایم ایچ عاطف اکیڈمی سے ہوگا۔
گزشتہ روز زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں کھیلے گئے پہلے میچ میں المجاہد کلب نے زرعی یونیورسٹی کلب کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی اور دوسرے میچ میں قمر اکرام اکیڈمی نے گٹی اکیڈمی کو پنالٹی سٹروکس پر شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ میچ کے مہمان خصوصی قمر اکرام گجر تھے۔ اس موقع پر چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی رائو سلیم ناظم، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محسن خان اور آرگنائزنگ سیکرٹری محمد یامین بھٹی بھی موجود تھے۔