اسلام آباد( رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز سے مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ یہ کس طرح کا نکما میڈیا چلا رہی ہیں، بجلی بند ہوئی، آ بھی گئی،وزرا نے پریس کانفرنس بھی کر دی اور یہ محترمہ اب اٹھی ہیں سو کے ۔کم از کم بندہ ڈیوٹی تو ٹھیک کرتا ہے۔
اتوار کو بجلی کے بریک ڈاﺅن کے حوالے سے مریم اورنگزیب کے بیان پر اپنے ردعمل میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مریم صفدر کو فوری طور پر مریم اورنگزیب کے خلاف ایکشن لینا چاہئیے۔ یہ کس طرح کا نکما میڈیا چلا رہی ہیں، بجلی بند ہوئی، آ بھی گئی،وزرا نے پریس کانفرنس بھی کر دی اور یہ محترمہ اب اٹھی ہیں سو کے۔کم از کم بندہ ڈیوٹی تو ٹھیک کرتا ہے۔ ویسے عظمی بخاری ، مریم اورنگزیب سے زیادہ محنتی ہیں۔