فواد چوہدری 176

شہباز گل پر حملے کو چار دن ہو گئے ہیں، ذمہ داران کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی ، فواد چوہدری

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ شہباز گل پر حملے کو چار دن ہو گئے ہیں، ذمہ داران کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ میری توقع تھی انتظامیہ اور نون لیگ حملے کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کریں گے لیکن ابھی تک کچھ ایسا نہیں ہوا،کوئی سیاسی جماعت اور لیڈر اس روئیے کی حمایت نہیں کر سکتا،کاروائی ہونی چاہئے تا کہ ایسے واقعات کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں