عطا تارڑ

شہباز گل نے معافی نہ مانگی تو ان کے گھر کا گھیرا وکرینگے،عطا تارڑ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ شہباز گل نے معافی نہ مانگی تو ان کے گھر کا گھیرا وکریں گے، معاون خصوصی غداری کے سرٹیفکیٹ دینا بند کریں، کیا چیز آپ کو مناظرے سے روک رہی ہے، جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو این آر او دیا گیا۔

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سارے کرداروں سے واقف ہیں، لیگی رہنماوں پر نیب کے ذریعے دبا ڈالا جا رہا ہے، اثاثہ جات کیس میں ایک دھیلے کی کرپشن نہیں، شہزاد صاحب ہم آپ کو ملک سے بھاگنے نہیں دیں گے، شہباز گل بیرون ملک سے تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کرپشن کا بیانیہ کنٹینر سے شروع کیا گیا، پہلے بھی نواز شریف کی سیاست ختم کرنے کی کوشش کی گئی، ہم پر اشتعال انگیز تقریر کا الزام لگایا گیا، ہم کسی کو غدار ڈکلیئر نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے کہا وزیراعظم ڈھائی سال سے اپنے حلقے میں نہیں گئے، فارن فنڈنگ کیس کا جواب کیوں نہیں دیا جاتا ؟ اخلاقیات کا سرٹیفکیٹ لینا ہو تو شہباز گل، فیاض چوہان سے رابطہ کریں۔