شیرافضل مروت 44

شہباز گل نے بشری بی بی کا سونے کا لوٹا چرایا، بانی کے 2 فون چوری کر کے فیض حمید کو پہنچائے تھے،شیرافضل مروت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعوی کیا ہے کہ شہباز گل نے بشری بی بی کا سونے کا لوٹا چرایا، عمران خان کے 2 موبائل فون چوری کر کے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو پہنچائے تھے، توشہ خانہ کیس میں یہ باتیں آتی تھیں کہ کس شخص نے کیا کیا تحائف لیے، جب فہرست آئی تو لکھا تھا کہ سونے کا لوٹا بشری بی بی کے نام پر جاری ہوا اور وصول شہباز گل نے کیا تھا۔

ایک انٹرویو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ اس وقت اسٹاف چیف شہباز گل نے عمران خان کے 2 موبائل فون چوری کر کے فیض حمید کو پہنچائے تھے، جب انکوائری شروع ہوئی تو پتا چلا کہ انہوں نے سونے کا لوٹا بھی چوری کیا تھا، شہباز گل کی طرف سے بشری بی بی تک وہ سونے کا لوٹا کبھی نہیں پہنچ سکا۔انہوں نے بتایا کہ وہ سونے کا لوٹا مبینہ طور پر کہا جاتا ہے کہ شہباز گل نے ایک ایسے شخص کو بیچا جو پاکستان بھر میں بڑے پیٹرول پمپ نیٹ ورک کا مالک ہے، موبائل فون اور لوٹا چوری کرنے پر ان کو پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی کا ٹوئٹ آیا کہ مینڈیٹ چوری پر بات کریں پھر مذاکرات آگے بڑھاﺅ ں گا، عمران خان نے دو سال میں یہ کب کہا کہ مذاکرات کے آغاز سے پہلے یہ بات کرنی ہے؟ محمود اچکزئی کے ٹوئٹ سے ایسا لگتا ہے کہ 10 قدم پہلے ہی آگے چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کی میٹنگ کا مقصد ڈائیلاگ کا آغاز ہے، کمیٹی نے بات چیت کو عمران خان کی رہائی کی تحریک سے نہیں جوڑا۔

آئینی پاسداری ہوتی تو کیا نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے لوگ یہاں ہوتے یا پی ٹی آئی میں ہوتے؟ کمیٹی کے میٹنگ کی ستائش کرتا ہے آج ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی شریک ہوئی، ہو سکتا ہے آئندہ میٹنگز میں اے این پی سمیت دیگر پارٹی بھی شریک ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں