شہباز شریف 44

شہباز شریف ہتک عزت کیس’ آئندہ سماعت پر گواہ جرح کیلئے طلب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر آئندہ سماعت پر دیگر گواہوں کو بیان پر جرح کیلئے طلب کرلیا۔

سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے کیس کی سماعت کی۔وزیراعظم شہباز شریف کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ان کے دیگر گواہ موجود نہیں ہوسک.

عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر گواہوں کو بیان پر جرح کے لیے طلب کرلیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دس کروڑ روپے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں