شہباز شریف

شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ،(ن)لیگ کا قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کےلئے پروڈکشن آرڈر کی درخواست نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ،مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کےلئے پروڈکشن آرڈر کی درخواست نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ،

ذرائع ن لیگ کے مطابق شہباز شریف نے خود بھی سپیکر کو پروڈکشن آرڈر کی درخواست دینے سے منع کردیا ہے ، چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین بھی شہباز شریف کو نہ بلا سکے،شہباز شریف پبلک اکاونٹس کمیٹی کے رکن بھی ہیں ،

پی اے سی اجلاس میں شرکت کےلئے بھی ان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے گئے۔رابطے پر سابق سپیکر ایاز صادق نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ ہم کسی صورت سپیکر کو پروڈکشن آرڈر کی درخواست نہیں دینگے۔ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہیں سپیکر خود ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں۔