ریفرنس

شہباز شریف کے بیٹی اور داماد کیخلاف ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)احتساب عدالت نے مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کے بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران یوسف کیخلاف ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچوہدری 9 دسمبر کو ریفرنس پر سماعت کریں گے۔ ریفرنس میں رابعہ عمران اور عمران یوسف سمیت دیگر پر قومی خزانے کو37 کروڑ 5 لاکھ 28 ہزار کا نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔صاف پانی واٹر فلٹریشن پلانٹس کے سامان کی مہنگے داموں خریداری کے باعث 13 کروڑ 32 لاکھ کا قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا،

سولر ورک کی مد میں قومی خزانے کو 8 کروڑ 16 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا، رابعہ عمران، عمران یوسف سمیت دیگر پر قومی خزانے کو 2 کروڑ 47 لاکھ کا نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے ، ریفرنس میںمرکزی ملزم وسیم اجمل کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔