شہباز شریف 231

شہباز شریف کی کوٹ لالو کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کی مذمت

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کوٹ لالو کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

بدھ کو اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ریلوے حادثات کے بعد اب بدامنی کے واقعات میں اضافہ باعث تشویش ہے ،ملک میں بدامنی کے بڑھتے واقعات ہماری قومی توجہ اور جائزہ کے متقاضی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں