شہبازشریف

شہباز شریف کی بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگرد وں کے حملے کی مذمت

لاہور( رپورٹنگ آں لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگرد وں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوبو، گچک میں دہشتگردی سے کیپٹن کاشف کی شہادت کی خبر پر افسوس ہوا ،کیپٹن کاشف شہید کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وطن کے بیٹوں کی قربانیاں لازوال اور بے مثال ہیں ،بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی پریشان کن ہے ،اللہ تعالی شہید کے درجات بلند فرمائیں اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ دونوں زخمی سپاہیوںکو جلد صحت یابی دے۔