لاہور(رپورٹنگ آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب)کو 12 پلاٹس کی تحقیقات میں شہباز شریف کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے۔احتساب عدالت لاہور میں مسلم لیگ( ن )کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خلاف نیب نے 12پلاٹس کی انکوائری بند کرنے کا ریفرنس فائل کر دیا گیا۔
ریفرنس میں نیب نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایل ڈی اے بلڈنگ میں آتشزدگی کے باعث تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہو چکا ہے اور شہباز شریف پر جو الزامات لگائے گئے تھے وہ تلاش نہیں کیے جا سکتے۔ریفرنس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے جبکہ تحقیقات میں نامزد عطااللہ اور میاں رضا وفات پا چکے ہیں۔