منی لانڈرنگ ریفرنس 316

شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس: وعدہ معاف گواہ شاہد رفیق کا بیان منظر عام پر آگیا

لاہور ( آ ن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجا ب شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں شاہد رفیق کا بیان منظر عام پر آگیا۔

وعدہ معاف گواہ شاہد رفیق نے اپنے بیان میں کہا میں نے 24 لاکھ 30 ہزار 145 امریکی ڈالر کی ٹی ٹیز لگوائیں، ٹی ٹیز حمزہ شہباز، سلیمان شہباز اور رابعہ عمران کے اکاونٹس میں لگوائیں، یہ تمام رقم پاکستان سے برطانیہ ارسال کی گئی، یہ ساری رقم پاکستان میں قاسم قیوم اور اس کے ورکر مختار اور رفیق فراہم کرتے۔

شاہد رفیق نے اپنے بیان میں مزید کہا مجھے حمزہ شہباز اور اس کے ورکرز کمیشن دیتے تھے جو میں ماڈل ٹاون سے وصول کرتا، میرا کزن آفتاب برطانیہ میں عمان انٹرنیشل منی ایکسچینج میں کام کرتا تھا، میں کزن کو ٹیلی گرافک پیغام دیتا تھا جو واپس یہ رقم پاکستان منتقل کرتا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں