اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان اور باجوڑ میں 5 خارجیوں کو ہلاک کرنے اور مہمند میں 2 خارجیوں کو گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے.
ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ وزیراعظم نے سیکیورٹی آپریشن میں ایک انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ کو جہنم واصل کرنے اور ایک انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ کو گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ۔
شہبازشریف نے کہاکہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔