شہباز شریف 123

شہباز شریف کا چترال میں شہید فوجیوں کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد ( رپورٹنگ آن لائن)سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے چترال میں سرحدی چوکیوں پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے دلیر فوجیوں نے 12 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتارا اور اس مٹی کے 4 سپوت ملک کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔انہوںنے کہاکہ اللہ سوگواروں کو صبر دے اور وطن کو دہشت گرد عناصر سے پاک کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں