شہباز شریف

شہباز شریف کا پارٹی قائد نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ’نوازشر یف نے پار لیمنٹ میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کیساتھ ملکر چلنے کی اجازت دیدی ۔

ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ ہوا، شہباز شریف نے نواز شریف کو آگاہ کیا کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی دونوں پارلیمنٹ میں ساتھ مل کر چلنا چاہتی ہیں ، پارلیمنٹ میں تعاون سے پی ڈی ایم کی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گاجس پر نوازشر یف نے شہبا زشر یف کو پار لیمنٹ کی حد تک پیپلزپارٹی اور اے این پی کیساتھ ملکرچلنے کی اجازت دیدی اور ہدایت کی حکومت کو پار لیمنٹ میں بھر پور ٹف ٹائم دیا جائے ۔