لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی سیاسی رہنماﺅں کو ٹیلی فون کیا اور عیدالفطر کی مبارکباد دی
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے جمعیت علمائے اسلام و اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلیفون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی،لیگی صدر نے فضل الرحمان کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔دونوں رہنماﺅں نے عیدالفطر کے بعد پی ڈی ایم اجلاس بلانے پر تبادلہ خیال کیا جبکہ فلسطین پر اسرائیلی وحشیانہ حملوں پر بھی گفتگو کی گئی،
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے گفتگو میں شہباز شریف نے آصف زرداری اوراہل خانہ کیلئے عید پر مبارک باد کا پیغام دیا،شہباز شریف نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کے کنوینر خالد مقبول صدیقی اور سینیٹرفیصل سبزواری کو بھی ٹیلیفون کیا،اپوزیشن لیڈر نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، لیاقت بلوچ، ساجد میر، اویس نورانی، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی، ایمل ولی ،غلام بلور، آفتاب شیرپا، اختر مینگل، محمود اچکزئی، عبدالمالک بلوچ سے بھی گفتگو کی_ٹیلیفونک رابطوں میں رہنماﺅں نے عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا