لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدرشہباز شریف نے کہا ہے کہ گوادر میں جاری احتجاج ملک میں نیا باب ہے۔
ٹوئٹرپربیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کے تحت دئیے گئے بنیادی حقوق کے لئے گوادر میں عوام کی جدوجہد اہم موڑ ہے۔ شہباز شریف نے حکومت سے گوادر کے عوام کے مسائل سننے اورفوری طورپرمسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔