اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں بم دھماکے میں 9 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شادی کی تقریب سے آتے خاندان کو بے رحمی سے نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے،خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ لوگوں کا قتل کرنے والے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا معصوم افراد کا لہو بہانے والوں کو گرفتار کرکے عبرت کا نشان بنایا جائے۔شہباز شریف نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی، مرحومین کے لئے دعا کی ۔قائد حزب اختلاف کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا۔