شہباز شریف

شہباز شریف کابھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع پشاور اور شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ہم ملک سے دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

وزیراعظم نے کہاکہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کو معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے کی انتہائی سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ شہبازشریف نے کہاکہ حکومت پاکستان اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔