عظمیٰ بخاری 243

شہباز شریف نے 100ارب میں 3میٹرو بسیں بنائی جو کامیابی سے چل رہی ہیں،عظمیٰ بخاری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) ترجمان مسلم لیگ ( ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے 100ارب میں 3میٹرو بسیں بنائی جو کامیابی سے چل رہی ہیں جبکہ عمران خان کے کریڈیٹ پر پشاور میں 150ارب کے کھڈے بنے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے بیان کے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان ن لیگ پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مالم جبہ، چینی چوری، گند م اسکینڈل ، ادویات اور پیٹرول اسکینڈل پاکستان تحریک انصاف کے مشہور ڈاکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کریڈیٹ پر پشاور میں بی آر ٹی کے 150ارب کے کھڈے ہی کھڈے نظر آرہے ہیں جبکہ شہباز شریف نے پنجاب کے تین شہروں میں 100ارب سے تین میٹر و بنائی ہیں جو کامیابی سے چل رہی ہیں پشاور میں بی آر ٹی ہر روز خراب ہو تی ہے شہباز شریف نے پنجاب میں بلاتفریق ترقیاتی کام کروائے جن کی مثال نہیں ملتی پہلی بار شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کا بجٹ 35فیصد مختص کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں