اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مسلم لیگ نون میاں شہباز شریف نے سینیٹ انتخابات 2021 کےلئے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹوں کی حتمی فہرست پر دستخط کر دیئے، جج کی اجازت کے بعد کوٹ لکھپت جیل میں ہی ان سے دستخط کروائے گئے۔
بدھ کو ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف نے سینیٹ امیدواروں کے حتمی ناموں اور ٹکٹوں پر دستخط کر دیئے ہیں، کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف نے جج کی اجازت سے سینیٹ کے لئے پارٹی امیدواروں کی ٹکٹوں کے حتمی ناموں پر دستخط کئے