اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف دھیلے کی نہیں 16 ارب کی میگا کرپشن کے ماسٹر مائنڈ ہیں، شہباز خاندان نے رمضان شوگر ملز کے اپنے 14 چھوٹی تنخواں والے ملازمین کے نام پر28 بے نامی بینک اکاونٹس کھولے۔
منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ شہباز خاندان نے ان جعلی اکاﺅنٹس کے ذریعے 16 ارب کی منی لانڈرنگ کی گئی۔صرف شہبازکے مقصود چپڑاسی کے اکانٹ میں تقریبا 4 ارب کرپشن کا جمع کروایاگیا،یہ چھوٹے میاں کی بڑی کرپشن کا لامتناہی سلسلہ ہے۔









