شہبازگل

شہبازگل نے انڈے مارنے والوں کو معاف کردیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے اپنے اوپر سیاہی پھینکنے اور انڈے مارنے والوں کو معاف کر دیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ مجھ پر حملہ کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں، کسی غریب اور نا سمجھ کو جیل میں نہیں دیکھنا چاہتا۔

شہباز گل نے لکھا گزارش ہے کہ ان کے ساتھ کوئی برا سلوک نہ کیا جائے۔ گزشتہ روز عدالت میں لیگی قیادت کی ایما پرمجھ پرحملہ کیا گیا۔ اخلاق سے گرے لوگ دیہاڑی دار افراد کا استعمال کر رہے ہیں۔