شیخ رشید

شہبازشریف ہاتھ آسمان کو لگاتے ہیں نہ پاﺅں زمین پر رکھتے ہیں، شیخ رشید

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہبازشریف ہاتھ آسمان کو لگاتے ہیں نہ پاوں زمین پر رکھتے ہیں۔ شہبازشریف خلا میں لٹک رہے ہیں۔

اگر پاکستان مسلم لیگ نون لانگ مارچ کرناچاہے توکرلے تاہم عمران خان اگلے 5 سال بھی پورے کریں گے ۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں شیخ رشید احمد نے بتایا کہ افغانستان میں استحکام ہوگا توپاکستان میں بھی ہوگا۔ طالبان نے دنیا کے تمام مطالبات مانے جو کہ اچھی بات ہے تاہم افغانستان میں داعش سے طالبان کی بہرحال لڑائی ہوگی۔ سرحد کی صورتحال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ موجود سرحدی گزرگاہیں چمن اور طورخم بہترین طریقے سے چل رہی ہیں۔

انھوں نے واضح کیا کہ افغانستان سے کوئی پاکستان آنا چاہتا ہے تو اس کو 21 دن کا ویزا دیں گے۔ ملکی سیاست سے متعلق وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف ہاتھ آسمان کو لگاتے ہیں نہ پاوں زمین پر رکھتے ہیں۔ شہبازشریف خلا میں لٹک رہے ہیں۔ اگر پاکستان مسلم لیگ نون لانگ مارچ کرناچاہے توکرلے تاہم عمران خان اگلے 5 سال بھی پورے کریں گے۔