اسلام آ باد (رپورٹنگ آ ن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے نئے اسلامی سال کے آغاز پر امت مسلمہ کو مبارک، نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرام الحرام انتہائی فضیلت والا مقدس مہینہ ہے ،اس مہینے کی خاص فضیلت سیدالشہدائحضرت امام حسین ؑ، اہل بیت اطہار اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی ہے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا یہ مہینہ نبی مکرم اوراہل بیت سے عقیدت ومحبت ر کھنے والوں کے لئے ابتلاﺅغم کا مہینہ ہے ،محرم الحرام حرمت والے چار اسلامی مہینوں میں سے ایک ہے جس سے اس کی قدرومنزلت کا اندازہ کیاجاسکتا ہے ،پوری دنیا کو حرمت والے چار اسلامی مہینوں کو عالمی جنگ بندی کے ایام کے طورپر اپنانا چاہئے۔