شہبازشریف

شہبازشریف کی غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت ،فلسطینیوں کی شہادت پرغم کا اظہار

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی شہادت پررنج وغم کا اظہار کیا ہے ، بدھ کو اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عالمی برادری، اوآئی سی، عرب لیگ اسرائیل کو ظلم وبربریت سے روکنے کے لئے فوری کردار ادا کریںاسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس بلایا جائے اور اس قتل عام کو رکوایا جائے

اسرائیل پورے فلسطین کو قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے ،اسرائیلی ظلم نہ روکا گیا تو پورا خطہ اور دنیا تباہی وبربادی کے جہنم میں جاگرے گی ،بے گناہ خواتین اور شہید بچے پوری انسانیت سے انصاف کا سوال کررہے ہیں،یورپی یونین سمیت تمام مہذب دنیا کے بیان کافی نہیں، بے گناہوں کو بچانے کے لئے عملی قدم اٹھانا ہوگا اسرائیل کی انسانیت سوز کارروائی نے مسلمانوں کی عیدالفطر کو غم میں بدل دیا ہے شہداکے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں۔