شہبازشریف

شہبازشریف کی زیر صدارت مرکزی رہنمائوں کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس ،مجوزہ اے پی سی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف کی زیر صدارت ماڈل ٹائون میں مرکزی رہنمائوں کا غیر رسمی اجلاس منعقد ہوا جس میں عید الاضحی کے بعد مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ہونے والے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی ،احسن اقبال، رانا ثنااللہ، رانا تنویر حسین، خواجہ سعد رفیق، شیزہ فاطمہ خواجہ، مریم اورنگزیب اور خرم دستگیر سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں عید الاضحی کے بعد مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کے لئے مقام کے تعین ،ایجنڈے اورنیب قوانین میں ترمیم کی تجاویز سمیت دیگر امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔

اجلاس میں دیگر اتحادی اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کے لئے کمیٹی تشکیل دینے پر بھی غور کیاگیا ۔لیگی قیادت کے اجلاس میں اے پی سی کا ایجنڈہ تیار کرنے اور دیگر امور پر غور کرنے کے لئے بنائی جانے والی رہبر کمیٹی کے لیگی ناموں پر بھی مشاورت کی گئی ۔