شہبازشریف 257

شہبازشریف کی تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے تربت میں پاک ایران بارڈر پرپٹرولنگ پارٹی اور کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادروطن کے تحفظ اور دفاع کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں لازوال ہیںوطن میں امن کے قیام کے لئے شہدانے اپنا لہودیا ہے،

اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے بڑھتے واقعات فکر مندی کا باعث ہیں، دشمن مسلسل بلوچستان میں بدامنی پیدا کرنے کی کوششیں کررہے ہیں،دہشت گردی میں اضافے پر قومی حکمت عملی پر نظرثانی کی ضرورت ہے، شہداکے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں اللہ تعالی شہداکے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے، شہبازشریف کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں