شہبازشریف 200

شہبازشریف کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا کہ ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے تحفظ، سلامتی اوراسے امن کا گہوارہ بنانے کے لئے ہمارے افسروں اور جوانوں کی قربانیاں مثالی ہیں، پوری قوم اپنے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

شہبازشریف نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار اپنی افواج کی بھرپور حمایت کرتی ہے، ہم اپنے شہدا کے لہو کے قرض دار ہیں، اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں