شاہد خاقان عباسی 198

شہبازشریف پر کوئی منی لانڈرنگ کا کیس نہیں،آج تک الزام ثابت نہیں ہوا،شاہد خاقان عباسی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شہبازشریف پر کوئی منی لانڈرنگ کا کیس نہیں، ان پر آج تک کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نون لیگی رہنما شاہد خاقان نے کہا کہ وزیراعظم آفس میں ہر شخص پیسے بنانے میں لگا ہے، رنگ روڈ کرپشن کیس میں اصل مجرمان کو بچایا جا رہا ہے، حکومت ختم ہوتے ہی یہ رات کے اندھیرے میں بھاگیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں