لاہور(رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنماءعطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شہبازشریف پرایک دھیلے کی کرپشن کاالزام ثابت نہیں ہوسکا،شہبازشریف کیخلاف کیسزنیازی نیب گٹھ جوڑ کے نتیجے میں بنے،،حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں سے ہم گھبرانے والے نہیں، آج شہزاداکبرکی تلاش گمشدگی کابھی اشتہاردیناچاہیے۔
اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ شہبازشریف کوپابندسلاسل رکھاگیا،شہبازشریف کیخلاف کیسزمیں کوئی شواہدنہیں،شہبازشریف کیخلاف کیسزنیازی نیب گٹھ جوڑ کے نتیجے میں بنے،شہبازشریف کوصاف پانی کیس میں بلاکرآشیانہ کیس میں پکڑاگیا،حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں سے ہم گھبرانے والے نہیں، انہوں نے کہا کہ آج شہزاداکبرکی تلاش گمشدگی کابھی اشتہاردیناچاہیے،شہبازشریف 2باربیرون ملک جاکررضاکارانہ طورپرواپس آئے،شہبازشریف کانام آج بھی ای سی ایل میں ہے ،
انہوں نے کہا کہ سرکاری خزانے کی لوٹ کھسوٹ ہورہی ہے،راولپنڈی رنگ روڈمیں اربوں روپیہ چلاگیاوالٹن ایئرپورٹ کی جگہ کاٹھیکہ من پسندٹھیکیداروں کودے دیاگیا،ایف آئی اے کوسیاسی مقاصد کی لئے استعمال کیاجارہاہے،کیاکسی کومتبادل زمین لیزپردیناجرم ہے،شہبازشریف پرایک دھیلے کی کرپشن کاالزام ثابت نہیں ہوسکا۔