عظمیٰ بخاری

شہبازشریف نے لاہور کو عالمی معیار کا شہر بنایا،عثمان بزدار نے لاہور کچرا کنڈی اور دنیا کاآلودہ ترین شہر بنادیا ہے’عظمی بخاری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ عثمان بزدار لاہور کو خوبصورت نہیں بدبودار بنانے آئے ہیں،لاہور آلودگی میں پہلے نمبرپر،گندگی میں پہلے نمبر،مہنگائی میں بھی پہلے نمبر آگیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ لاہور کے ساتھ سب سے بڑا مذاق بجٹ میں کیا گیا،لاہور کو عالمی معیار کا شہر بنانے کیلئے بجٹ میں صرف 50لاکھ رکھے گئے،جبکہ تونسہ کو خوبصورت بنانے کیلئے 50کروڑ بجٹ آنے سے پہلے ہی خرچ ہو چکے ہیں۔بزدار حکومت اب غیر ملکی سربراہان اور وفد لاہور کی بجائے سیدھے تونسہ لے کر جائے گی۔شہبازشریف نے لاہور کو عالمی معیار کا شہر بنایا ۔عثمان بزدار نے لاہور کچرا کنڈی اور دنیا کاآلودہ ترین شہر بنادیا ہے۔

عمران خان نے پاکستان کو عالمی تنہائی اور اور عثمان بزدار نے لاہور نوگوایریا بنادیا ہے۔لاہور کے نام پر کھانے والی جماعت اور لوٹ مار کرنے والینے لاہوریوں کو جاہل اور گدھے قراردیا۔آئندہ الیکشن میں لوٹا پارٹیکا لاہور سے مکمل صفایا ہوگا۔