فیاض الحسن چوہان 228

شہبازشریف نے دس فیصد تنخواہیں غلطی سے کہا 9روپے چینی کی قیمت بڑھانی تھی،فیاض الحسن چوہان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے دس فیصد تنخواہیں غلطی سے کہا 9 روپے چینی کی قیمت بڑھانی تھی۔

فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے امپورٹڈ وزیراعظم شہبازشریف کے پہلے دن میں نو روپے چینی مہنگی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میجر شجاعت اور سپاہی عمران خان دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی سے شہید ہوئے، پاکستانیوں کی جانب سے خراج عقیدت و تحسین پیش کروں گا، افواج پاکستان کے شہدا کی وجہ سے ملک کے بیرونی و اندرونی عوام کو سکون ملتا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے دس فیصد تنخواہیں غلطی سے کہا نو روپے چینی کی قیمت بڑھانی تھی، شوگر ملیں تین خاندان آل شریف ، جہانگیر ترین اور آصف زرداری کی ہیں، چینی کی قیمت ایک روپے بڑھتی ہے تو شوگر مالک کا ایک ماہ کا ایک ارب روپے بڑھ جاتاہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے چینی میزائل عوام پر گرا دیا، ستائیس روپے پیٹرول بڑھانے جا رہے ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ کا پانچ ہزار روپے بحال کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے دن سلطان مفرور الدین کو سفارتی پاسپورٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، نوازشریف نے ہائی کمشنر کو بلایا کہ مجھے گھر پر پاسپورٹ لاکر دو، بدقسمتی سے برطانوی ہائی کمشنر نے سفارتی ڈپلومیٹک پاسپورٹ نوازشریف کو دیدیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ علیم خان اور حمزہ شہباز کے درمیان ہوٹل میں لڑائی ہوئی، خچروں گھوڑوں کا ن لیگ نے اصطبل بنایا ہوا ہے، حمزہ شہباز نے اعلی روایات کے تحت سب کو اسپیکر شپ کی آفر دی تھی۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ حسن مرتضی کو بھی حمزہ شہباز نے اسپیکر کی آفر دی تو اب لڑائی شروع ہو گئی ہے، پی ٹی آئی کی ہمدردیاں علیم خان کے ساتھ ہیں، ابھی بھی وقت ہے واپس آجائیں۔ انہوں نے کہا کہ کل لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب اسمبلی اجلاس کی سماعت ہوئی تو آرٹیکل انہتر کے تحت عدلیہ کوئی مداخلت نہیں کر سکتی، علی ظفر ایڈووکیٹ نے عدالت کو سولہ اپریل کے بارے میں بتایا امید ہے آج یا کل فیصلہ آئے گا تو سولہ کو ہی اجلاس ہوگا، ہمارے نمبرز پورے ہیں تین ڈویژن کا آج اور کل اجلاس ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں