گلوکارہ 110

شکیرا کے کنسرٹ میں بیٹوں کیساتھ گانے سے مداح خوش

بیونس آئرس(رپورٹنگ آن لائن)معروف کولمبیئن گلوکارہ اور واکا واکا گرل شکیرا نے ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں کنسرٹ کے دوران اپنے دو بیٹوں کے ساتھ پرفارم کر کے سب کو خوش کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیونس آئرس میں ہونے والے کنسرٹ میں شکیرا نے اپنے بیٹوں 12 سالہ میلن اور 10 سالہ ساشا کو اسٹیج پر مدعو کیا۔شکیرا کے گانے کو کنسرٹ میں تینوں نے مل کر اپنی خوبصورت آواز میں ہزاروں لوگوں کے سامنے پیش کیا، جس نے ماحول کو گرما دیا۔واضح ہے کہ میلن اور ساشا ناصرف شکیرا کے قریب ہیں بلکہ ان کے فیشن پارٹنرز اِن کرائم بھی بنتے جا رہے ہیں۔خیال رہے کہ شکیرا نے اپنا پہلا گانا 8 سال کی عمر میں خود لکھا تھا جبکہ 13 سال کی عمر میں اپنا پہلا گانا ریکارڈ کروایا تھا۔

اِس دوران ان کے ہسپانوی اور انگریزی زبان میں گائے ہوئے گانوں نے عالمی شہرت حاصل کی مگر فیفا ورلڈ کپ 2010 کے گانے واکا واکا سے وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں اور انہیں ہالی ووڈ واک آف فیم میں بھی شامل کر لیا گیا۔ان کے گائے ہوئے دیگر گانوں میں ہپس ڈونٹ لائے اور بیوٹی فل لائر شامل ہیں جس نے انہیں مشہور ترین گلوکاراوں کی صف میں لا کھڑا کیا۔

2010 میں شکیرا کو آئی ایل او کی جانب سے سماجی بہبود کے کاموں میں حصہ لینے پر سوشل جسٹس ایوارڈ بھی دیا گیا جبکہ اس کے علاوہ انہیں گریمی اور ایم ٹی وی میوزک سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں